انقلاب ایران کی بیالیسویں سالگرہ

مکرمی:  بیالیس سال قبل ایران کے غیور عوام نے بد ترین شہنشاہت کا خاتمہ کرکے ایک مثال قائم کی اور غلامی سے نجاب اور عوامی آزادی کا روشن باب رقم کیا مگر بہت جلد بین الاقوامی طاغوت ایران کے پیچھے پڑ گیا اور اسے معاشی سائنسی زرعی میدان میں ترقی سے روکنے کے لئے پابندیوں کا شکار اور پڑوسی ملک سے محاذ آرائی میں الجھانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا۔ ایران کے جوہر قابل کے خاتمے کے لئے اسرائیل نے سازشوں کے کئی جال بنے۔ ایران کے انقلابی لیڈروں کمانڈروں اور سائنس دانوں کو مارنے کا عمل شروع کیا طویل معاشی پابندیوں سے ایران کو تباہ کرنے کی سعی مسلسل کا مگر ایران امریکا اسرائیل وغیرہ کے دام میں آنے کے بجائے اپنی بلند پروازی پر مائل ہے اور ترقی کے راستوں پر گامزن ہے۔ امریکا اور اسرائیل کو جان لینا چاہئے کہ ایران کسی کی غلامی میں نہیں رہ سکتے اور یہ سر اٹھا کر چلنے کی رسم تازہ کرتے رہیں گئے۔(محمد ارشاد علی اٹک (0300-5607303

ای پیپر دی نیشن