کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) ایشین سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے موجودہ صدر عبدالحلیم بن کادر ایک بار پھر 2021-2025 مدت کیلئے صدر منتخب ہوگئے۔یکم مارچ کو ہونے والے الیکشن میں انہوں نے 30 میں سے 30 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی انکے مدمقابل ملائیشیا سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے صدر حاجی احمد ابراہیم اور سنگاپور سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے صدر ناصری ہارون تھے۔جبکہ پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نوشاد احمد خان نے بھی 30 ووٹ لیکر ایشین سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہوگئے الیکشن کی خاص بات ساؤتھ ایشین سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے مزید چار ارکان بھارت کے یوگیندر سنگھ دھیا ڈپٹی صدر جبکہ نیپال کے نیترا پرساد ، سری لنکا کے ڈی سلوا اور بنگلہ دیش کے محمد فاروق ڈیلی کونسل ممبرز منتخب ہوئے اس طرح ساؤتھ ایشین سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے پانچ ارکان ایشین سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کی ایگزیکٹو باڈی میں منتخب ہوگئے۔