ینگون (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمار کی مقید رہنما آنگ سان سوچی اپنے خلاف جاری مقدمے کے وقت ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی سماعت کا حصہ بنیں۔ 75سالہ سوچی بظاہر تندرست دکھائی دے رہی تھیں۔ یکم فروری کو میانمار میں فوج نے اقتدار سنبھال لیا۔ جبکہ تمام اہم سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔ میانمار بھر میں جمہوریت پسندوں کی جانب سے بڑے عوامی مظاہرے جاری ہیں۔ سوچی اسیر ہونے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئی ہیں۔