ایل پی جی 1.84 روپے کلو مہنگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت21.78 روپے بڑھ گئی

لاہور+اسلام آباد(نیوز رپورٹر+وقائع نگار خصوصی)اوگرا نے عوام پر ایل پی جی بم گرا دیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 84 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ گھریلو سلنڈر 21 روپے 78 پیسے مہنگا کر دیا گیا، کمرشل سلنڈر 84 روپے مہنگا ہوگیا۔اوگرا نے مارچ کیلئے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایل پی جی ایک روپے 84 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 159 روپے 73 پیسے فی کلو ہوگئی جبکہ فروری میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 157 روپے 89 پیسے فی کلو مقرر تھی۔اسی طرح ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 21 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1884 روپے 92 پیسے ہوگئی ہے جبکہ فروری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1883 روپے 14 پیسے تھی۔ کمرشل سلنڈر 7168 کی بجائے 7252 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن