آسٹریلوی کھلاڑی فواد کرونا پازیٹو: کوئٹہ‘ اسلام آباد میچ ملتوی

اسلام آباد (نیٹ نیوز +اے پی پی) پاکستان سپر لیگ  6 کے 12 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹڈ کو مدمقابل ہونا تھا تاہم میچ ملتوی کر دیا گیا۔ اسلام آباد یونائٹڈ کے آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پہلے میچ تاخیر کا شکار ہوا اور پھر اسے ملتوی کر دیا گیا۔ فواد احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسلام آباد اور کوئٹہ کے دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جو نیگٹو آئے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے میچ آج شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ جن شائقین نے پیر کے میچ کیلئے ٹکٹ خریدے تھے وہ اسی ٹکٹ پر میچ دیکھ سکیں گے۔ علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کوئٹہ اور اسلام آباد کے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے جو تمام منفی آئے ہیں۔ فواد کا ٹیسٹ اتوار کو مثبت آیا تھا۔ ان کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر 4 ٹیموں کے کرونا ٹیسٹ بھی جلد لیے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...