کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ ،سابق ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ہمیشہ حکومت پر دھاندلی کا الزم لگاتی آ رہی ہیں تحریک انصاف کی پہلی حکومت ہے جو اپوزیشن پر دھاندلی کا الزام لگا رہی ہے عمران خان کو کے پی کے کی عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے جنہوں نے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو ووٹ دے کر عمران نیازی پر عدم اعتماد کر دیا ہے آئندہ جنرل الیکشن میں ن لیگ کی حمایت یافتہ جماعتیں تمام صوبوں میں کلین سویپ کریں گی۔