نواں کوٹ(نامہ نگار)انصاف ویلفیئر ونگ سٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا احسان الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت تعلیم، صحت اور انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عام آدمی کی زندگی میں آسودگی لانے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے حکومتی پروگرام کے تحت مستحق افراد میں اثاثہ جات کی تقسیم ایک اہم قدم ہے، حکومت ہر سطح پر عوام کو ریلیف کی فراہمی کا وعدہ وفا کرنے کی دن رات جدوجہد کررہی ہے ا ن خیالات کااظہارانہوں نے یہاں اپنے دورہ کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔