پی ٹی آئی کا اولین مقصد اداروں کی خودمختاری یقینی بنانا ہے:فیاض چوہان

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سینیٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا اولین مقصد آئینی اداروں کی خود مختاری یقینی بنانا ہے کیونکہ آئینی اداروں کی مضبوطی ہی جمہوری عمل کی پائیداری کی بنیاد ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ ماضی کے برعکس آئندہ انتخابات میں شفافیت کی ضمانت دے گا۔ کرپٹ حکمرانوں نے ہمیشہ سینیٹ انتخابات میں پیسے کے استعمال کو فروغ دیا۔ ماضی کی حکومتوں کی ادارہ جاتی ریفارمز سے غفلت سے ہی آج سینیٹ الیکشن مشکوک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...