ملتان (سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن ملک ارشد اقبال بھٹہ نے صوبائی حلقہ اور تمام یوسی عہدیداران کے ہمراہ پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے صدارتی آرڈینسس مسترد کرکے آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی ثابت کردی یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ امیدوار نامزد ہونے سے حکومت بوکھلا ہٹ کا شکار ہوگئی اور صدراتی بدنیتی کے تحت صدارتی آرڈینینس لے آئی صدر مملکت سپریم کورٹ سے مسترد ہونے پر مستعفی ہوجائیں وزراء کی بوکھلاہٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینٹ انتخاب میں کامیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور نااہلیوں کے باعث ملک مہنگائی بے روزگاری گیس پریشر کی کمی لوڈشیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے کرپشن فری کا نعرہ لگانیوالوں نے ملک کو ہزاروں ارب کا مقروض کردیا ہے جبکہ ملک میں کسی قسم کی خوشحالی ریلیف کا دور دور تک نشان نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی پی 217مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے ایک سازش کے تحت پی پی 217کے نااہل ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی کا فیصلہ روکا ہوا ہے ایک حکومتی ایم پی اے اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی نے سلک ملز پیپلز کالونی کی قیمتی جگہ پر قبضہ کرکے تعمیرات کررکھی ہیںانہوں نے کہا کہ متعدد بار حلقہ مسائل بارے ڈپٹی کمشنر ملتان کو آگاہ کیا نشاندہی کی دورہ کی دعوت دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی احمد کامران مگسی،ریاض حسین بخاری،صدر پیپلزپارٹی صوبائی حلقہ 217ملک زوالفقار علی بھٹہ،جنرل سیکرٹری عبدالقیوم بھٹی،صدر یوسی 50شوکت عباس،صدر یوسی 47منصور مغل،نائب صدر پی پی 217مرزا علی مغل،جنرل سیکرٹری یوسی 47حاجی محمد اکرم،نائب صدر یوسی 48مقصود علی،اسحاق بھٹہ،اے ڈی نسیم،اعجاز ہیوی،نوید حسین،نعمان علی،یسین عباسی دیگر ان کے ہمرا ہ موجود تھے۔
کرپشن فری کا نعرہ لگانیوالوں نے ملک کو اربوں کا مقروض کردیا ، ارشد بھٹہ
Mar 02, 2021