لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف شالیمارٹائون شعبہ خواتین لاہور کی صدر سائرہ زاہد رانا نے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرزکی بلامقابلہ کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اتحادی جماعتوں کیساتھ ملکر سینٹ الیکشن میں واضح کامیابی حاصل کرے گی اورسینٹرز کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف سینٹ میں بھی سب سے بڑی پارٹی بن جائے گی۔ان خیالات کا اظہارشالیمار ٹائون کی خواتین عہدیداران و کارکنوں کی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔