شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین چوہدری محمد ریاض ورک نے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے بد ظن ہوچکے ہیں اور ان پرقوم کو اعتمادنہیں رہا نئے پاکستان میں معاشی پالیسیوں کو عوام دشمن بنانا حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے قوم کو بدحال نہیں خوشحال پاکستان کی ضرورت ہے نئے پاکستان کے دعویداروں نے ملک کے پلے کچھ نہیں چھوڑا بیرونی قرضوں کے حصول کی خاطر ملک غیر ملکی مالیاتی اداروں کے آگے گروی رکھ دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عوام موجودہ حکمرانوں سے بد ظن ہوچکے ہیں: ریاض ورک
Mar 02, 2021