قطر کیساتھ سستا معاہدہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے:چوہدری صدیق 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما تحریک انصاف و ٹکٹ ہولڈر چوہدری صدیق مہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ سابقہ حکومتوں سے سستا این ایل جی معاہدہ پی ٹی آئی حکومت کی بڑی کامیابی ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت کی کفایت شعاری اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت مہم شاندار کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے پہلے آئی پی پیز کے ساتھ سابقہ معاہدوں کو ازسرنو تشکیل دیکر قوم کے 24 بلین ڈالر بچائے اور اب سستا این ایل جی معاہدہ قرضوں میں جکڑی معیشت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا ہے اور اس معاہدے سے غریب قوم کی 3 ارب ڈالر کی نمایاں بچت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...