راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کی پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت تعمیر میں دلچسپی لینے والی کمپنیاں اپنی تجاویز 12اپریل تک جمع کرا سکتی ہیں جبکہ وصول ہونیوالی بڈنگز کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کا بھی اعلان جلد کر دیا جائیگا راولپنڈی رنگ روڈ کا فتح جنگ، ضلع اٹک اور ٹیکسلا میں آنیوالے 31کلومیٹر طویل ٹریک کا تین ارب روپے مالیت سے زائد ایواڈ کا اعلان بھی رواں ہفتہ میں کیا جا ئیگاانہوں نے یہ بات کمشنر آفس میں رنگ روڈ کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کیپٹن (ر) عبد الستار عیسانی، ڈائریکٹر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نازیہ پروین سندھن، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر راولپنڈی رنگ روڈ محمد عبداللہ اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے کمشنر نے کہا کہ رنگ روڈ کی زد میں آنے والے دیہاتوں کی گذرگاہوں کو بھی محفوظ بنایا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے انڈر پاسز بنائے گے ہیں رنگ روڈ منصوبہ کے مکمل ہونے کے بعد اس منصوبہ کے ارگرد موجود علاقوں میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔
رنگ روڈ منصوبہ،دلچسپی لینے والی کمپنیاں تجاویز 12اپریل تک تجاویز جمع کرا سکتی ہیں
Mar 02, 2021