زرعی فارموں پر تحقیقاتی پروگرام برائے خریف 2021 کی منظوری 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) محکمہ زراعت کے زرعی فارمز پر موسمی تبدیلی کے پیشِ نظر نئی اقسام کی دریافت پر ریسرچ کی جارہی ہے جس سے کاشتکاروں کے منافع میں اضافہ اور اُن کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایڈیپیٹو ریسرچ چوہدری عبدالغفور نے شعبہ اڈایپیٹو ریسرچ کے سالانہ تحقیقاتی پروگرام برائے خریف2021 کی منظوری کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں کپاس، دھان و دیگر خریف فصلات کے متعلق فارم کی سطح پر مفصّل بحث ہوئی اور زرعی سائنسدانوں کی تجاویز کی روشنی میں زرعی فارموں پر تحقیقاتی پروگرام برائے خریف 2021 کی منظوری دی گئی۔  اجلاس میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد،مرکزی تحقیقاتی ادارہ برائے کپاس ملتان، تحقیقاتی ادارہ برائے زرعی مشینری ملتان و دیگر متعلقہ اداروں سے اڈایپٹیو ریسرچ کے زرعی ماہرین نے شرکت کی۔ مزید برآں جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے مطابق نئی اقسام کی دریافت پر زور دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن