پنڈی گھیب(نامہ نگار)نوجوان سیاسی رہنما بلا ل انور ملک نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں تحر یک انصاف ہی کامیاب ہو گی،اپوزیشن پیسے تقسیم کرکے خفیہ بیلٹنگ کے ذریعے اراکینِ اسمبلی کی وفاداریاں خریدنا چاہتی ہے مگر ناکام ہو گی،کئی دہائیو ں سے دو سیاسی جماعتوں نے پیسے کی بل بوتے پر سینیٹ کے الیکشنز میں اراکینِ اسمبلی کی بولیاں لگا ئیں مگر وزیر اعظم عمران خان اس روایت کو توڑنا چاہتے ہیں تاکہ سینیٹرز پیسہ بنانے کے بجائے ملکی مفاد میں قانون سازی کیجانب زیادہ توجہ دیں مگر کرپٹ مافیا جان بوجھ کر اعلی ایوانوں میں ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دینا چاہتا ہے تاکہ کوئی ایسا قانون پاس نہ ہو سکے جو انکی منی لانڈرنگ اور بلیک منی کو نقصان پہنچا جا سکے مگر انشااللہ عمران خان ایسے کرپٹ عناصر کیخلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور اِس میں جیت حق اور سچ کی ہی ہو گی ۔