بھارہ کہومیںدوروزقبل مفتی اکرام الر حمن کا قتل قابل افسوس ، علامہ صدیق

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مجلس علماء کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ محمدصدیق آف واہ کینٹ نے اسلام آبادبھارہ کہومیںدوروزقبل قتل کیئے جانیوالے مفتی اکرام الرحمن اورانکے جوانسال صاحبزادے او رایک جوانسال شاگردکے افسوسناک واقع پرگہر ے رنج والم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی اسلام آباد،جے یو آئی کے ضلعی امراء مولاناضیاء الر حمن اورمولاناعبدالمجیدہزاروی کے ساتھ ساتھ مو لا ناضیاء اللہ خان دیوبندی ودیگرعلماء کرام کی مدبرانہ کا و شوںسے اسلام آبادانتظامیہ نے راولپنڈی اسلام آ بادکے علماء کرام کے اصولی اورجائزمؤقف کوجس تحمل کے ساتھ سنا،اورعلماء کرام کے مطالبات کوعملی طورپر تسلیم کرنے کی جویقین دہانی کرائی،اس پرہم ضلعی انتظامیہ اسلام آبادکاشکریہ اداکرتے ہیں،کیونکہ ضلعی انتظامیہ اسلام آبادکی عملی یقین دہانیوںکے نتیجہ میںہی مقتولین کی تدفین کے عمل کومکمل کیاجا سکا،علا مہ حافظ محمدصدیق نے راولپنڈی اسلام آبادکے علماء کرام اوراسلام آبادانتظامیہ کے مابین ہونیوالے کا میاب مذاکرات کواصولی موقف کی فتح قراردیا، اورا س توقع کااظہارکیاکہ اسلام آبادانتظامیہ علماء کرام سے کیئے گئے مذاکرات کی روشنی میںان پرجلدعمل د رآمدکرائے گی،اورمولانامفتی اکرام الرحمن کے قتل  میںملوث قاتلوںکی گرفتاری اوران کے قتل کے ا صل محرکات کوہرصورت منظرعام پرلایاجائے گا،ا ورقاتلو ںکوقانون کے مطابق قرارواقعی سزادی جا ئیگی۔

ای پیپر دی نیشن