تربیلا(نامہ نگار)سوشل ایکٹیوسٹ ارم رشید طاہر خیلی کے روئیے کیخلاف بیسیوں افراد کا ڈی ایس پی غازی کے دفتر کے سامنے احتجاج۔ چوہدری مثل خان، چوہدری اشفاق، شہزادگل عرف منا اور دیگر افراد نے الزام عائد کیا ارم رشید انکے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کررہی ہے اور ہر دفتر میں جاکر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی کے نام لیتی ہے جس سے ان افسران کی پشت پناہی کا تاثر ابھرتا ہے۔اسکے آئے روز سوشل میڈیا پر ہمارے متعلق ہتک آمیز ریمارکس اب ناقابل برداشت ہوتے جارہے ہیں۔شوکت زمان نے کہا کہ ارم رشید کے حوالے سے کہا کہ اگر اس خاتون نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو پھر اس سے پیدا ہونیوالا حالات کی ذمیدار ی ان پر عائد ہوگی جن کے ایما پر وہ ایسا کر رہی ہے ۔ ڈی ایس پی غازی عمر حیات خان نے مظاہرین سے کہا کہ ان کا دفترتحصیل غازی کے ہر فرد کے لئے کھلا ہے۔ اسلئے ان دفتر کو ڈی چوک بنانے سے اجتناب کیا جائے اور غیر متعلقہ معاملات میں انہیں نہ سلجھایا جائے۔