نائیجیریا کی شمالی ریاست کڈونا میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں10 افراد ہلاک ہوگئے۔نائیجیریاریاست کی داخلی سلامتی اور گھریلو امور کے کمشنر سیموئیل ارووان نے بتایا کہ مسلح شخص نے کدونا میں زنگون کاتف اور چکون کے علاقوں میں فائرنگ کی جس سے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نےمزید بتایا مسلح شخص کی فائرنگ سے10 گھر،2 موٹرسائیکلیں اور ادرک کے 50 تھیلے جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔ ریسکیوٹیم نے مرنےوالوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔