جمہوری اقدار کی مضبوطی شفاف الیکشن میں مضمر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ جمہوری اقدار کی مضبوطی شفاف الیکشن میں مضمر ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف الیکشن میں شفافیت کیلئے پرعزم ہے، نوٹوں کے ذریعے ووٹ خریدنا قابل مذمت اورغیر جمہوری عمل ہے، ایک طرف کرپٹ عناصر ہیں اور دوسری طرف پی ٹی آئی کی ایماندار قیادت ہے، اپوزیشن نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے ،کرپٹ عناصر کی جانب سے کرپٹ پریکٹسز کی کوششیں بے نقاب ہوچکی ہیں، سینٹ الیکشن میں منڈیاں لگانے والوں کے ارمان کبھی پورے نہیں ہوں گے، تحریک انصاف سینٹ کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، اپوزیشن کوبولیاں لگانے کے باوجود سینٹ الیکشن میں شکست ہوگی، اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا ہے، عوامی خدمت کے سامنے منفی سیاست کی کوئی وقعت نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن