سینیٹ الیکشن: شہبازشریف، خواجہ آصف،خورشید شاہ کو ووٹ ڈالنے کی اجازت

 سینیٹ انتخابات کیلئے (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف ، لیگی رہنماخواجہ آصف اور پی پی رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد جانے کی اجازت مل گئی ۔ منگل کو احتساب عدالت لاہور نے دونوں اراکین اسمبلی کو سینیٹ ووٹ کاسٹ کے لیے جانے کا حکم دیا۔ شہبازشریف اور خواجہ آصف کرپشن کے الزام میں پابند سلاسل ہیں ۔ دوسری جانب سکھر کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ کو بھی سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اجازت مل گئی، خورشید شاہ بھی کرپشن کے الزام میں قید بھگت رہے ہیں۔ سینیٹ کے انتخابات کل (بدھ کو ) ہوں گے جس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی مشترکہ طور پر یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کر رہی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...