صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر نگرانی خصوصی پروگرامز کا انعقاد اور سرکاری سطح پر بلوچ کلچر ڈے کو منایا جانا قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان خوبصورت ثقافتوں اور روایات کا امین صوبہ ہے۔ اعجاز عالم نے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں بلوچستان سمیت تمام صوبوں کا اہم کردار ہے۔چاروں صوبوں کی ثقافتیں ملکر پاکستان کی جامع پہچان بنتی ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت میں قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی و بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔
صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم اگسٹین کا بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے پیغام
Mar 02, 2021 | 17:31