پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح عوامی مسائل کا حل ہے:شوکت علی لالیکا

وزیر زکوٰۃ و عشر پنجاب پنجاب شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کا حل ہے اور اس مقصد کے لئے سرکاری اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔یہ بات انہوں نے بلدیہ آفس بہاولنگر میں لگائی گئی کھلی کچہری میں موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

شوکت علی لالیکا نے اس موقع پر سائلین کے مسائل سنے اوران کے حل کے لئے احکامات بھی جاری  کئے۔خصوصی طور پر پینے کے پانی کا مسئلہ  کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہری میں میں شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا کے نمائندگان نے خصوصی شرکت کی جبکہ عوام کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر بلدیہ آفس میں موجود تھی۔دریں اثنا وزیر زکوٰۃ و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے ڈی پی او بہاولنگر عبدالقدوس بیگ سے ہونے والی میٹنگ میں ضلع بھرمیں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پولیس کی اس ضمن میں کارکردگی کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن