پاک چین سفارتی تعلقات کے 70سال مکمل، اسلام آباد اوربیجنگ میں آ ن لائن تقاریب,پاکستان میں تقریب کی صدارت وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کی

پاکستان اورچین کے درمیان سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے کی تقریبات کا سلسلہ منگل سے سے شروع ہوگیا،دونوں ملکوں کے درمیان21مئی1951کو قائم ہونے والے سفارتی تعلقات کے سلسلے میں منگل کو اسلام آباد اوربیجنگ میں ایک آ ن لائن تقریب منعقد کی گئی،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اورچین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیرخارجہ  وانگ یی نے اپنے اپنے ملک کی طرف سے تقریب کی صدارت کی. تقریب میں دونوں مما لک کے اعلی حکام نے شرکت کی ، تقریب میں پاک چین دوستی کی تاریخی حیثیت کو بیان کرنے کیلئے ایک لوگو جاری کیا گیا .دونوں اطراف سے اس تاریخی سنگ میل کو منانے کے لئے کئی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے .دونوں ممالک اس تاریخی سنگ میل کی یادمیں بھرپوراندازمیں تقریبات کاسلسلہ پورا سال جاری رکھیں گے.دریں اثناء  وزارتِ خارجہ نے پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کے ستر برس مکمل ہونے کے حوالے سے تقریبات کے سلسلے میں ایک خصوصی دستاویزی ویڈیو جاری کی ہے۔مختصر دورانیے کی اس ویڈیو میں پاکستان اور چین کی دوستی کے مختلف پہلوں کو اجاگر کیا گیا ہے جو ہمالیہ سے اونچی، سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے.

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ٹوئٹر پر بھی پاک چین دوستی کے ستر سال مکمل ہونے کو کس طرح مناتے ہیں ۔ ایک نظر ان کے ٹوئٹر ہینڈل پر ڈالتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن