لاہور(نیوزرپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے رواں ماہ ریٹائرہونے والے ملازمین کے اعزازمیں ہیڈ کوارٹرمیں تقریب منعقد کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے ریٹائرہونے والے ملازمین سے خطاب میں کہا کہ لیسکو میں باقاعدگی سے اس تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی ان کے پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دئیے جائیں۔ چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے ریٹائر ملازمین کو باعزت طریقے سے محکمانہ سروس پوری کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اگر آپ کو ہماری کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہوئی تو لیسکو آپکی خدمت کیلئے حاضر رہے گی ۔ اس موقع پر ڈپٹی منیجر ایڈمن اور کنسلٹنٹ پبلک ریلیشن بھی موجود تھیں۔ آخر میںملازمین کو پنشن پیپرز،چیک اور تحائف بھی دئیے۔