جنرل ہسپتال میں پیدائشی بہرے پن  کے علاج کیلئے کوہیلر امپلانٹ سرجری جلد شروع کی جائیگی:پروفیسر ڈاکٹرالفریدظفر


لاہور(سٹی رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال میں بچوں کے پیدائشی بہرے پن کے علاج کیلئے کوہیلر امپلانٹ سرجری بہت جلد شروع کی جائے گی تاکہ اس نعمت سے محروم بچوں کی قوت سماعت بحال کر کے ان کے معمولات زندگی بہتر بنا کر انہیں نارمل زندگی کے قابل بنایا جا سکے۔ ایسے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں بھی بہت متاثر ہوتی ہیں لیکن اب ایل جی ایچ میں اس سہولت کی فراہمی سے بہت سے بچوں کا مستقبل محفوظ بنا یاجا سکے گا۔ اس امر کا اعلان پروفیسر الفرید ظفرنے عالمی یوم سماعت کے حوالے سے ایل جی ایچ میں منعقدہ آگاہی واک کی قیات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن