لاہور ( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد ملکہ نے کہاہے کہ عدم اعتماد کا شوشہ صرف چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے۔ اپوزیشن صرف ملاقاتوں میں ہی عدم اعتماد لارہی ہے۔ پی ڈی ایم کی جانب سے عدم اعتماد کی باتیں صرف ہوا میں کی جارہی ہیں۔ قوم کو عدم اعتماد سے کوئی دلچسپی نہیں۔ عوام صرف ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں جبکہ اپوزیشن ترقی کے سفر کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔ اقتدار کی خاطر سیاست کرنے والی اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔