ویمن کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان ‘بنگلہ دیش وارم اپ میچ میں آج مد مقابل 

Mar 02, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر ) نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم نے 321رنز بنائے ۔ کپتان میگ لاننگ 87‘الیسے ہیلی 64‘بیتھ مونے 55اور ایشلے گارڈنر60رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ ہناہ روئے ن ے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے ہدف ایک وکٹ پر پورا کرلیا ۔ سوزی بیٹ 63رنز بناکر آئوٹ ہوئیں ۔ کپتان سوفی ڈیوائن نے 161اور امیلیا کر نے ناقابل شکست 92رنز بنائے ۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم نے 9بائولرز کو آزمایا مگر صرف ایک وکٹ حاصل کر سکی ۔ پاکستان ویمن ٹیم دوسرا وارم اپ میچ آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی ۔ پاکستان ٹیم آج میچ کے بعد تورنگا روانہ ہو جائے جہاں 6مارچ کو میگا ایونٹ کا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی ۔ 

مزیدخبریں