لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی بیٹر مارنس لابوشین نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کی تیاری کیلئے پی ایس ایل کو غور سے دیکھا۔ ماضی میں پاکستان کی پچز پر بال دیر سے سپن ہوتا تھا، بیٹنگ کیلئے پاکستان کی پچز سازگار تھیں۔ محمد یوسف کی بیٹنگ ویڈیوز بہت زیادہ دیکھی ہیں۔انہوں نے پاکستانی فاسٹ بائولرز کے بارے میں کہا کہ حسن علی اور شاہین آفریدی کے خلاف حکمتِ عملی بنانی پڑے گی۔