گوجرانوالہ+قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) نااہل اور مغرور حکمران جلد بھاگنے پرمجبورہوں گے عوام نے فراڈ ریلیف پیکجز سمیت حکومت کو مسترد کردیا ھے دوسروں کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والا کپتان پہلی ہی گیند پرگھبرا گیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن پی پی 62 کے صدر شیخ شاہد فیاض نے کوٹ پیرو شاہ میں ڈیرہ چوہدری راشد چندھٹر پر کارکنوں کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کیاانھوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی نااہلوں اور چوروں کے بس کی بات نہیں عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پورا ملک سراپا احتجاج ھے تبدیلی کے دعویدار اب اپنے اپنے گھروں کو جانے کی تیاری کرے کیونکہ عوام ان کی اصلیت جان چکی ہیں ساڈے تین سالوں میں حکومت نے چار دھائیوں میں لیے گئے قرضوں کا ریکارڈ توڑا روپیہ کاغذ کا بے وقت ٹکرا بن کررہ گیا ہے۔