چھانگامانگا+ پتوکی (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عارف نکئی کی سالانہ 22ویں برسی ان کے آبائی گاؤں واں آدھن میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ ان کے صاحبزادے صوبائی وزیر مواصلات سردار آصف نکئی‘ سردار اشتیاق نکئی‘ سردار عابد نکئی نے علاقہ بھر سے شرکت کرنے والوں کا استقبال کیابرسی میں پیر مختار احمد‘ میاں شیخ عبدالرزاق‘ راناشاہدجاوید‘ چوہدری نواز منج ‘ افضل مجاہد‘ مقصودورک‘ راؤامجدعلی ‘ماسٹرمحمدرفیق ‘ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد عمر سرور‘ چوہدری مقبول احمد ‘ لیاقت علی ‘ چوہدری فیاض سدھو‘ چوہدری افتخار‘ منظوراحمد چوہدری اسحاق ‘ راناواجدعلی بلدیاتی نمائندوں سرکاری افسروں وکلا‘ صحافیوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔