شرقپور شریف (نامہ نگار ) سیاسی وسماجی شخصیت سینئر رہنما رانا عباس علی خان نے خطاب کرتے کہا کہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے ضلع شیخوپورہ بالخصوص شرقپور اور گردونواح میں جاری ہیں چند ماہ تک علاقے میں کوئی ایسی گلی محلے نہیں رہیں گے جہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہ ہو گی اس لیے آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ اپوزیشن جماعتیں ذہنی دیوالیہ پن کا شکار ہو چکی ہیں اپوزیشن کامال بچاؤ مشن کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا حقیقی جمہوریت ہی نئے پاکستان کی ابتدا ہے۔