مکرمی!میں نے بحثیت صدر پنجاب گورنمنٹ پنشنر ز فرنٹ حکومت پنجاب کے ریٹائرڈ ملازمین کو ریٹائیر منٹ پر گروپ انشورنس رقم کی عدم ادائیگی کے سلسلہ میں ایک درخواست 19 دسمبر 2018ء کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک وزیراعلیٰ پنجاب / چیف سیکر ٹری پنجاب اور وزیراعظم کے شکایات سیل پاکستان سٹیزنز پورٹل پر ارسال کیں۔اس کے بعد دوعدد یاد دہانی خطوط بھی ارسال کیے۔تقریباًتین سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ کوئی کاروائی ہوئی اور نہ کوئی جواب آیا۔یادرہے کہ صوبہ پختونخواہ اور صوبہ بلوچستان کے ریٹائیرڈ ملازمین اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں مگر صوبہ پنجاب کے ریٹائیرڈ ملازمین کو دانستہ نظر انداز کیاجارہاہے۔اس سلسلے میں مورخہ 26جنوری 2022ء کو پھر ایک درخواست سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر قانون پنجاب کو ارسال کیںمگر تاحال خاموشی ہے۔حال ہی میں حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین کے لیے پندرہ فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس کا اعلان کیاگیا ہے۔مگر پنشنرز کو نظر انداز کردیا گیاہے جومختلف بیماریوں کا شکار اور مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہوکر گھروں میں سسک رہے ہیں۔ جو سراسر ظلم ہے کیا وزیر اعظم صاحب اس معاملے کا نوٹس لیں گے۔ اب وہ انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے۔(عبدالحق ، لاہور )