بھارت کا جمہوری ملک ہونے کا دعوی گمراہ کن ہے:شیخ عاصم مظہر

Mar 02, 2022

فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی) معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ بھارت کا جمہوری ملک ہونے کا دعوی گمراہ کن ہے،بھار ت پوری دنیا کیلئے خطرہ بنتا جا رہاہے اسلحہ خرید نے کے بعد بھارت اس کی نمائش کر کے خطہ کا امن داؤ پر لگاتا آیا ہے اور اس اسلحہ کو وہ کشمیریو ں کیخلا ف استعما ل کر رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان کا مقبوضہ کشمیر پر موقف دو ٹوک اور واضح ہے ہم کشمیریوں کی تحریک حریت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

مزیدخبریں