دوبئی بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں بٹورنے والے ملزم کو13 سال قید 

Mar 02, 2022


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی سجاد حسین سندھڑ نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے کے الزام میں ملوث ملزم کو مجموعی طور پر13 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی، دو اکتوثر 2013کو ایف آئی اے میں درج کیس کے مطابق ملزم سجاد محمود نے محمد اقبال، مشتاق، احمد نواز، ریاست، محمد شریف اور محمد طفیل کو دوبئی بھجوانے کا جھانسہ دیکر سات لاکھ 55ہزار روپے ہتھیائے تھے، جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو وعدہ خلافی اور پیسوں کے لین دین کے الزامات میں 5/5 سال قید اور 5/5 لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی چھ چھ ماہ جبکہ چیک ڈس آنر ہونے پر 3 سال قید دینے کا حکم دیا، عادی ملزم کیخلاف اسی نوعیت کے مزید کیسز بھی اسی عدالت میں زیرسماعت رہے ہیں فیصلہ سنتے ہی ملزم کو حراست میں لیکر جیل پہنچا دیا گیا۔

مزیدخبریں