نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد حوثی باغیوں پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کردی۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس سے قبل چند حوثی رہنماؤں پر ہتھیاروں کی پابندی عائد تھی تاہم متحدہ عرب امارات کی سفارش پر حوثی باغیوں پر مکمل طور پر ہتھیاروں کی پابندی لگا دی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات کی اس قرارداد کے حق میں 11 ووٹ آئے جبکہ کونسل کے بقیہ اراکین آئرلینڈ، برازیل، میکسیکو اور ناروے نے ووٹ دینے سے گریز کیا۔
حوثی پابندی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حوثی باغیوں پر ہتھیاروں کی پابندی لگا دی
Mar 02, 2022