اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی نے 2018 کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اپنی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کوجمع کرا دی ہے جس میں ای سی پی پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 2018 کے عام انتخابات میں ہونے والی واضح چوری کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرے۔پی پی پی کے تین رکنی وفدنے دھاندلی کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرائی جس میں پی پی پی کے سنٹرل الیکشن مانیٹرنگ سیل کے سربراہ سینیٹر تاج حیدر اور پی پی پی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری اور پی پی پی پی سیکر ٹر ی جنر ل فرحت اللہ بابر شامل تھے۔رپورٹ میں کہا گیا جنرل الیکشن2008کے اندر جو دھاندلی کی گئی،اس پر پیپلز پارٹی کے سنٹرل الیکشن سیل نے ایک رپورٹ مرتب کی،پیپلز پارٹی نے اس حکومت کو پہلے دن سے ہی سلیکٹڈ کہا تھا۔انتخابات میں دھاندلی پر مرتب سنٹرل الیکشن سیل کی رپورٹ سی ای سی کی منظوری کے بعد چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر الیکشن میں جمع کرائی ہے جس میں الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کوئی دباؤ برداشت نہیں کیا ۔الیکشن کمیشن اپنا کام بڑے احسن انداز میں کر رہا ہے انتخابات منصفانہ اور شفاف ہونے چاہیے ہمارا مارچ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اسلام آباد آ رہا ہے یہ پیپلزپارٹی کا نہیں عوام کا مطالبہ ہے کہ انتخابات منصفانہ ہونے چاہیے۔