لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے بچے حوالگی کیس میں دو بچے باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا، بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور باپ کے ساتھ جانے کیلئے چیخ و پکار کرنے لگے تاہم سکیورٹی نے بچوں کو حراست میں لے کر ماں کے ساتھ روانہ کر دیا، دوران سماعت درخواست گزار ندا نے مؤقف اختیار کیا کہ اکمل علی سے شادی کے بعد دو بیٹے پیدا ہوئے، خاوند گھر چلانے کیلئے خرچہ نہیں دیتا تھا، گھریلو ناچاقیوں اور خرچہ نہ ملنے سے تنگ آ کر خاوند سے طلاق لے لی جبکہ خاوند نے دوبیٹوں عبداللہ اور صیام کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور ملنے کی اجازت بھی نہیں دیتا، استدعا ہے کہ عدالت بچوں کو باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے، والد محمد اکمل نے مؤقف اختیار کیا کہ خاتون خود ہی گھر اور دونوں بیٹے چھوڑ کر چلی گئی، میری سابقہ بیوی طلاق یافتہ ہے اور بچوں کی بہتر تربیت نہیں کر سکے گی جبکہ بچے بھی اپنی ماں کے پاس نہیں رہنا چاہتے، مجھے ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے۔
بچہ حوالگی کیس
حوالگی کیس:عدالت نے بچے ماں کے حوالے کردیئے، باپ کیلئے چیخ و پکار
Mar 02, 2022