عمران   نے عوام پر ظلم کیا، اب دوبارہ اقتدار میں نہیں آسکتے


میرپورخاص (بیورورپورٹ ) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن میرپورخاص کے سینئر نائب صدر ماجد جان لاشاری نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نکالے جانے والا عوامی لانگ مارچ مہنگائی، لاقانونیت اور عمران خان کے خلاف ہے ،اور یہ مارچ وفاقی حکومت کا خاتمہ کرکے ہی دم لے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی لانگ مارچ میں شرکت کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرادری کے قریبی ساتھی رئیس غلام قادر مری کی جانب سے انکے استقبال کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پی ایس ایف کے صوبائی نائب صدر دریا خان مری، ڈویژنل جنرل سیکریٹری ساجد لاشاری اور دیگر بھی موجود تھے ماجد لاشاری کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ پیپلز پارٹی عوام کو ان کا حق دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی نااہل اور نالائق ترین حکومت ہے، ان کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام  کی زندگی اجیرن اور فاقہ کشی میں مبتلاء لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں سیاسی لوگ تو عوام کے درمیان ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اسکی جماعت مستقبل میں کوئی بھی نشست حاصل نہیں کر سکے گی کیونکہ مہنگائی کے خلاف نکالے جانے والا عوامی لانگ مارچ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ قبل ازیں غلام قادر مری نے ماجد جان لاشاری کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک بھی پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...