اسکول ایجوکیشن میںافسران کی بدعنوانیوں کا نوٹس لیں ‘ توقیر شاہ

Mar 02, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)  آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا محکمہ تعلیم اسکولز کراچی کا اجلاس ایپکا پاکستان شہید ساقی کے مرکزی رہنما سید توقیر حسین شاہ صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ تعلیم کے عہدیداران اور کلرکوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی محکمہ تعلیم اسکولز کراچی کے دفاتر میں بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں اور مبینہ بدعنوانیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ناظم تعلیمات براے مدارس کا دفتر اور ذیلی تعلیمی دفاتر بدعنوانیوں کے گڑھ بن چکے ہیں ،چیف سیکرٹری سندھ  سے درخواست کی کہ ملوث افسران و ملازمین کے خلاف اعلیٰ سطح کہ تحقیقات کرائی جائے اور فرض شناس ملازمین کو تبادلوں کے احکامات جاری کر کے ہراساں کرنا بند کیا جائیاس اقدام کی  ایپکا اسکی مذمت کرتی ہیں نااہل و بدعنوان افسران اپنے کالے کرتوتوں کو چھپانے کے لیے ایپکا کے عہدیداران کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہے ہیں یہ سلسلہ فوری بند کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ رانا محمد افضل کا جبری تبادلہ فوری منسوخ کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے اس کی تمام تر ذمہ دار بدعنوان افسران ہونگے جو کہ پر امن ملازمین کو احتجاج پر مجبور کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں