اسٹریٹ کریمنلز بے لگام‘ حکومتی رٹ چیلنچ ،ڈاکٹر نگہت

Mar 02, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) مہا جر قومی موومنٹ (پاکستان)کی جوائنٹ سیکر یٹری ڈاکٹر نگہت فاطمہ اسٹریٹ کریمنل کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے 19سالہ طالب علم عثمان کی تدفین موقع پر انکے گھر پہنچی جہاں انہوں نے عثمان کے لواحقین سے ملاقات اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی بے حسی نے کراچی کی عوام کو ڈاکوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے،شہر میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کی جان ومال اور آبروکو غیر محفوظ بنا دیا ہے گزشتہ روز19  سالہ طالب علم عثمان سمیت دوافرادڈاکوں کی فائرنگ سے جاں بحق جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں غیر مقامی پولیس و انتظامیہ کے تسلط نے شہر کو غیر محفوظ اور بدامنی کا شکار بنادیا ہے جبکہ شہر میں ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث افراد پولیس کی سرپرستی میں مجرم آزادنہ دندناتے گھوم رہے ہیں جبکہ شہری خوف کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر شہریوں کی جان ومال کی حفاظت نہیں کر سکتی تو شہریوں کو اسلحہ لائسن  جاری کریں عوام اپنی حفاظت خود کرلے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج سینٹرل جیل میں مجرموں اور پولیس فورس میں موجود افراد کا ریکارڈ چیک کیا جائے تو 95فیصد غیر مقامی افراد ملے گے جو حکومتی بدنیتی کی واضح مثال ہے۔

مزیدخبریں