روسی کمپنیوں کی سرمایہ  کاری کانفرنس میںشرکت 

اسلام آباد (نامہ نگار ) وزیر اعظم عمران خان نے روسی کمپنیوں کو اگلے ماہ اسلام آباد میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں مدعو کرلیا ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران وزارت تجارت نے معروف روسی کمپنیوں کے ساتھ عشائیہ کا اہتمام کیا۔جس میں لگ بھگ 60 کے قریب روسی کمپنیوں جن میں تیل اور گیس، دھات کاری، تعمیرات، ریلوے،پروڈکشن، زراعت، ٹیکسٹائل، پھلوں ،سبزیوں، ریٹیل چین سٹورز، فارماسیوٹیکلز کے شعبوں کی کمپنیوں نے شرکت کی۔ جبکہ پاکستانی تاجروں اور ان کی ہم منصب روسی کمپنیوں کے درمیان میٹنگز کا انعقاد بھی ہوا۔اس اعلیٰ سطحی ملاقات کا مقصد تجارتی روابط کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھانے پر اتفاق کرنا اور تجارتی مواقعوں کی بابت آگاہی دینا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...