پہلے سات مہینے : حسابات جاریہ کا خسارہ 11.6ارب ڈالر رہا 

Mar 02, 2022

اسلام آباد ( نامہ نگار) ایف بی آر نے جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران محصولات کے سالانہ ہدف کے مقابلہ میں 57.5 فیصد سے زیادہ وصولیاں کی ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر اس عرصہ میں بجٹ کے کل محصولات کے54.7 فیصد کے مساوی وصولیاں کی گئیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پالیسی اور آپریشنل سطح پر متعدد اقدامات کے ذریعے ٹیکس محصولات میں اضافہ کویقینی بنانے کیساتھ ساتھ ڈیجیٹلائزیشن ، شفافیت اور ٹیکس دہندگان کی سہولیات کیلئے بھی متعدد اقدامات کئے ہیں۔ توقع ہے کہ رواں مالی سال کیلئے ایف بی آر کے ٹیکس وصولیوں کے اہداف کا اصول یقینی بن سکے گا۔  جولائی 2021 تاجنوری  2022 کے دوران حسابات جاریہ کا خسارہ 11.6ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا ہے۔

مزیدخبریں