پہلی ششماہی: مالیاتی خسارہ 2.1فیصد رہا : اقتصادی جائزہ رپورٹ

Mar 02, 2022

اسلام آباد )اے پی پی(رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مالیاتی خسارہ 2.1فیصد اور پرائمری بیلنس سر پلس رہا ۔ اکنامک اپ ڈیٹ اینڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبرکے دوران پرائمری بیلنس 81.1 ارب روپے سرپلس رہا ہے۔کئی مسائل کے باوجود جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مالیاتی خسارہ مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی )کے 2.1فیصد کے مساوی رہا ۔جبکہ اس دوران پرائمری بیلنس سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2021 ء کے دوران پرائمری سرپلس 81.1 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا ۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اس کا حجم 337.2 ارب روپے تھا۔ کووڈ۔19 کی گرانٹس کے باعث آئی پی پیز کے گردشی قرضہ کی ادائیگی، سماجی شعبہ کے اخراجات میں اضافہ کے باوجود موثر کنٹرول اور وسائل کے بہتر استعمال کی حکمت عملی کے نتیجہ میں مالیاتی خسارہ کو کم کرنے میں مدد ملی ۔

مزیدخبریں