لاہور( نیوز رپورٹر) پرنسپل سائنٹسٹ آری نے کہا ہے کہ شرح آبادی میں اضافہ کے بعد غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے زرعی شعبہ کی پیداوار دگنا کرنا ہو گی۔اس ضمن میں ڈاکٹرنوید اختر پرنسپل سائنٹسٹ آری فیصل آبادکا کہنا ہے کہ اس مقصد کیلئے تحقیق و ترقی سے وابستہ پبلک و پرائیویٹ شعبہ جات کا اشتراک عمل وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے دنیا کے تمام ممالک کو مختلف چیلنجزسے دو چار کر دیا ہے جس سے عہدہ براہونے کیلئے مشترکہ کاوشیں بھی بروئے کار لاناہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ شعبہ گندم ایوب ریسرچ فیصل آبادکے زرعی سائنسدانوں نے آئندہ کیلئے زیادہ پیداوار دینے والی اورزبردست قوت مدافعت کی حامل گندم کی بعض نئی اقسام تیار کر لی ہیں اورآئندہ سال ان اقسام کابیج کاشتکاروں کو مہیا کر دیا جائے گا۔