اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے ان کے ساتھی تقریبا 25 سال کے بعد اپنے پہلے دورہ پاکستان کے دوران خود کو بہت زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا دھمکی سے متعلق کہنا تھا کہ اس طرح کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کے لیے وسیع حفاظتی منصوبے موجود ہیں اور اس دھمکی کو سنجیدہ خطرہ نہیں سمجھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اسپنر ایشٹن ایگار کو دورے کے آغاز سے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ایشٹن ایگار کو پاکستان کا سفر کرنے سے روکنے کے لیے دھمکی دی گئی تھی جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے بورڈز اور سرکاری سیکیورٹی ایجنسیوں کی تحقیقات کے بعد اس دھمکی کو مسترد کر دیا گیا تھا۔
اسٹیو اسمتھ
دورہ پاکستان کے دوران خود کو بہت زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں، اسٹیو اسمتھ
Mar 02, 2022