راولپنڈی(جنرل رپورٹر) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی پر ویز خان نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کا چالان طلب کرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کیلئے 15مارچ تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز کیس کی سماعت کے موقع پر ملزماںحریت اللہ بنگش، یوسف مسیح ، زاہدی یوسف، سلطان احمد اور رائید احمد حاضر تھے، عدالت نے کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمے کا چالان طلب کرلیا ہے،ملزموں کے خلاف تھانہ مورگاہ پولیس نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل اور اغواء کا مقدمہ درج کیا، واضع رہے کہ مرکزی ملزم رضوان حبیب تھانہ چناب نگر کی تحویل میں ہیں۔
چالان طلب
وجیہہ سواتی قتل کیس کا چالان طلب سماعت 15مارچ تک ملتوی
Mar 02, 2022