وزیراعظم نے دنیا میں مہنگائی کے باوجود تاریخی ریلیف پیکج کا اعلان کیا: علی نواز اعوان

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں مہنگائی کے باوجود اپنی عوام کا سوچا اور تاریخی ریلیف پیکج کا اعلان کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں "شکریہ عمران خان" تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک بھی موجود تھیں علی نواز اعوان نے کہا کہ ساڑھے چار سو ارب روپے کا ریلیف پیکج دے کر وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ ان کے دل میں عوام کا درد ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے پر اپوزیشن کو تکلیف ہوئی ہے اور یہ اعلان اپوزیشن کے ارمانوں پر بم بن کر گرا ہے  انہوں نے کہا تحریک عدم اعتماد عمران خان کے خلاف نہیں شہباز شریف اور مریم نواز ایک دوسرے کے خلاف لائیں گے جس طرح پی ایس ایل کا ساتواں سیزن گزرا ہے ویسے ہی یہ تحریک عدم اعتماد کا بھی ساتواں سیزن لیکن حکومت نہ پہلے گھبرائی تھی نہ اب گھبرائی ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو اپنی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرنا چاہیے سندھ کی عوام کو پیپلز پارٹی سے چھٹکارا دلانے کے لیے پی ٹی آئی لانگ مارچ کر رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اپوزیشن رہنماؤں کو مینٹل ہسپتال داخل کروانا چاہیے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈیڑھ لاکھ گریجوایٹس کے بارے میں سوچا اور ان کے لیے پیکج کا اعلان کیا اور آئی ٹی انڈسٹری کو ٹیکس میں 100 فیصد چھوٹ دی انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی سیاست کا نہیں ملک و قوم کا سوچتا ہے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
علی نواز اعوان

ای پیپر دی نیشن