اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں بلوچستان کے طلبہ و طالبات پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہپرامن طلبہ اور طالبات کو تشدد کا نشانہ بنانا فسطائیت ہے،عمران خان ہر اختلافی آواز کو طاقت سے دبانے میں یقین رکھتا ہے،تشدد پسند گروہوں کو ملک کے دارالخلافہ میں خوش آمدید کہنا اور چھوٹے صوبے کے پرامن طلبہ پر تشدد کرنے کی پالیسی نہیں چلے گی،پرامن احتجاج اور اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہوتے ہیںحکومت طلبہ کے پرامن احتجاج کو تشدد کا نشانہ بنانے پر معافی مانگے، طلبہ کے جائز مطالبات تسلیم کیئے جائیں۔
بلاول ،مذمت