12 چیئرمین سرما یہ کاری بورڈدظفر احسن کی صدرعارف علوی سے ملاقات

Mar 02, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سرما یہ کاری بورڈ محمدظفر احسن نے سیکرٹری سر ما یہ کا ری بورڈ فارینہ مظہر اور سینئر افسران بشمول ایڈیشنل سیکرٹری مکرم جاہ انصاری اور ایڈیشنل سیکرٹری خشی الرحمن نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ سر ما یہ کا ری بورڈ کی قیادت نے صدر پاکستان کو سرما یہ کاری بورڈ  کے کام کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور متعارف کردہ اصلاحات پر روشنی ڈالی جو وفاقی اور صوبائی محکموں کے ساتھ کی گئی ہیں۔ بتایا گیا کہ اب تک 112 اصلاحات نافذ کی جا چکی ہیں جن میں 70 محکمے شامل ہیں اور 20 سے زائد شعبوں کو فائدہ پہنچا ہے۔چیئرمین اور سیکرٹری سر ما یہ کا ری بورڈ  نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ان اصلاحات نے پاکستان کے کاروباری منظرنامے کو تبدیل کر دیا ہے اور کس طرح وہ ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو کامیابی سے سہولت فراہم کر رہے ہیں۔سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشیٹو کے ذریعے اصلاحات کے عمل کو ملک بھر میں وسعت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ایس ایم ای  پر قومی رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر، سرمایہ کا ری بورڈ نے ایک ریگولیٹری تشخیص اور خاتمے کی مشق بھی شروع کی ہے جو قوانین اور ضوابط کا جائزہ لینے اور غیر ضروری یا ناپسندیدہ قوانین و ضوابط کو ہٹانے، یا ان پر نظر ثانی کرنے کا ایک تیز رفتار طریقہ ہے اور ایک مشاورتی عمل ہے انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحات کے اقدام کو ''آسان کاروبار پروگرام'' کا نام دیا گیا ہے اور اصلاحات کو ظاہر کرنے کے لیے ایک مخصوص پورٹل تیار کیا گیا ہے۔چیئرمین سرمایہ کا ری بورڈ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان اصلاحات کا مرکز ایس ایم ای مینوفیکچرنگ یونٹس، اسٹارٹ اپس اور ایکسپورٹرز شامل ہیں، جبکہ اہم شعبوں میں فوڈ پروسیسنگ، ہیلتھ سیکٹر، سولر انرجی بزنس، سرجیکل سیکٹر، کنسٹرکشن اور ٹورازم وغیرہ شامل ہیں۔چیئرمین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام اقدامات سے تاجر برادری کے اصلاحاتی عمل اور آج کی حکومت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ، ایس ای سی پی کے ساتھ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن، سپیشل اکنامک زونز  میں نئے اداروں کے قیام، برآمدات میں اضافہ، ملکی سرمایہ کاری اور نجی شعبے کو قرض دینے میں غیر معمولی نمو ہوئی ہے۔صدر مملکت نے سرمایہ کاری بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کی معیشت کو آگے بڑھانے میں اہم ادا کر رہا ہے اور  سرمایہ کاری بورڈکو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
چیئرمین سرما یہ کاری بورڈ

مزیدخبریں