اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے بارسلونا، اسپین میں عالمی اداروں کے وفود نے منگل کو علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔عالمی بینک کے وفد نے پریکٹس مینیجر نکول کلینگن کی قیادت میں سید امین الحق سے ملاقات کی۔نائب صدر انفراسٹرکچر ریکارڈو پلیٹی، اور گلوبل لیڈ براڈ بینڈ ایکسیس ڈوئل گیلیگوس بھی وفد میں شامل تھے۔وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے اتصالات گروپ کے چیف حاتم دویدار اور پی ٹی سی ایل کے صدر حاتم بامعترف نے بھی ملاقات کی۔ملاقاتوں میں پاکستان میں موبائل کنکٹیویٹی، نیٹ ورک اپ گریڈیشن، فائیو جی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔وفاقی وزیر امین الحق نے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں کیئے جانے والے اقدامات سے وفود کو آگاہ کیا۔عالمی وفود نے پاکستان میں آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن کے حوالے سے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی کوششوں کی تعریف کی۔وفاقی وزیر سید امین الحق سے ہواوے گروپ، اسپین میں پاکستانی سفیر اور قونصل جنرل سمیت اہم عہدیداران نے بھی ملاقاتیں کی۔بارسلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس میں پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں اصلاحات کو سراہا گیا۔عالمی وفود نے کہا پاکستان ڈیجیٹل کنکٹویٹی کے اعتبار سے وسیع اور منافع بخش مارکیٹ ہے۔
امین الحق
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے بارسلونا میں عالمی وفود کی ملاقاتیں
Mar 02, 2022